وزیراعظم آ زاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے ملتان سے ایم ایل اے عاصم شریف بٹ کی ملاقات
ملتان ; وزیراعظم آ زاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کے مسائل سے آ گاہ ہیں اور وہ ان کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر سپورٹس ، یوتھ اینڈ کلچر آ زاد کشمیر عاصم شریف بٹ سے ملاقات کے دوران کیا ، ملاقات میں عاصم شریف بٹ نے وزیر اعظم کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم مہاجرین کشمیر کی رہائشی کالونیوں کے معاملات و مسائل بارے آ گاہ کیا اور کہاکہ گزشتہ 12 سالوں سے حصول الاٹمنٹ، حصول حقوق ملکیت ، ناجائز قبضہ جات کی وجہ سے معاملات بدتر صورتحال سے دوچار ہیں اور فوری توجہ کے متقاضی ہیں ، انہوں نے وزیر اعظم کو دعوت دی کہ وہ ملتان آ ئیں اور مہاجرین کشمیر سے خود ملاقات کرکے ان کے رہائشی کالونیوں کی الاٹمنٹ و دیگر معاملات بارے تحفظات و مشکلات بارے شنوائی کریں اور ان کے فوری حل کے لئے اقدامات کئے جائیں ، تاکہ مہاجرین کے مسائل کا حل اور محرمیوں کا ازالہ ہوسکے ، اس پر وزیر اعظم آ زاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے عاصم شریف بٹ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ملتان آ ئیں گے۔







































Visit Today : 162
Visit Yesterday : 581
This Month : 12394
This Year : 60230
Total Visit : 165218
Hits Today : 956
Total Hits : 829753
Who's Online : 2




















