بہاولپور: ان شا اللّٰه 2022ء رحمتوں برکتوں اور عوامی سہولتوں کے ساتھ ساتھ صوبہ بحالی کا سال ثابت ہوگا۔ماضی کے بے لگام سیاسی گھوڑوں نے آمریت کے شعلوں سے جمہوریت اور عوامی خدمت کا چراغ مدھم کرکے ذاتی مفاد اور منافقت کی سیاست کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیا۔ان خیالات کا اظہار بہاولپور صوبہ تحریک کے قائد قاری مونس بلوچ اور دیگر نے 2022ء کے آغاز پر کارکنوں شہریوں سمیت اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا سال نو سے صوبہ تحریک کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا جھوٹ جھانسوں منافقت اور لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں نے ناصرف صوبائی حیثیت کو پامال کیا بلکہ ستلج سمیت دیگر دریاؤں کا رخ بھی دشمن ملک کی جانب موڑ دیا۔انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیاہ ہے کہ وہ 2022ء سال کو صوبہ بحالی کا سال بنائیں۔