رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ڈاکو اور چور ملتان کے لوگوں کو لوٹنے لگے: صدر و سیکرٹری جنرل پاکستان ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب
ملتان (صفدربخاری سے)رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ڈاکو اور چور ملتان کے لوگوں کو لوٹنے لگے اور تھانے افسران کے لئے عیدی جمع کرنے میں مصروف ہیں یہ بات پاکستان ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم اور سیکرٹری جنرل محمد ایوب مغل نے پریس ریلیز میں کہی انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکے اور چوریاں روکنے کی بجائے ضلع ملتان کی پولیس بے جا خود نماء میں مصروف ہے جب سے موجود ہ سی پی او اور ایس پیز نے چارج سنبھالا ہے ملتان کی عوام خود کو غیر محفوظ پاتے ہیں تھانے جرائم روکنے کی بجائے جرائم پیشہ عناصر سے منتھلیاں لینے میں مصروف ہے اور جرائم پیشہ افراد کو جرائم کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ملتان پولیس ڈاکے اور چوریاں روکنے کی بجائے امن پسند شرفا کو پریشرائز کرنے کے لئے گھروں پر بے جا پولیس بھیجی رہی ہے تاکہ ان کی آواز حق کو دبایا جاسکے ڈاکے اور چوری کی وارداتوں اور منتھلیاں لینے پر اورضلع ملتان کی دیگربے قائدگیوں پر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب وائٹ پیپر جلد شائع کرے گی اور ملی یکجہتی کا وفد ملتان اور لاہور میں اعلی افسران سے ملاقات کرکے ملتان کے حالات سے آگاہ کرے گا ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی لیاقت بلوچ اور دیگر قائدین رمضان المبارک میں جلد ملتان تشریف لا رہے ہیں ان سے تفصیلی مشاورت ہوگی قائدین کی آمد پران کے اور ملتان کے صحافی حضرات اور معززین کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیا جائے گا۔







































Visit Today : 162
Visit Yesterday : 581
This Month : 12394
This Year : 60230
Total Visit : 165218
Hits Today : 946
Total Hits : 829743
Who's Online : 3




















