ضلعی انتظامیہ ملتان کا تجاوزات کے خلاف اپریشن احسن اقدام ہے: رانا محمد سعید
ملتان : پنجاب رکشہ ڈرائیور یونین کے مرکزی صدر رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ملتان کا تجاوزات کے خلاف اپریشن احسن اقدام ہے مگر محنت کش غریب رکشہ ڈرائیوروں کے لیے پبلک مقامات پر چھاؤں دار شیڈ بنائے جائیں اور ٹھنڈے پانی کے الیکٹرک کولر بھی لگائے جائیں تاکہ شدید دھوپ اور گرمی سے نہ صرف مسافر بچ سکیں بلکہ چھاؤں دار شیڈ لگائے جانے کی وجہ سے ٹریفک نظام بھی بحال رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر سمیجہ آباد میں عہدے داران سے خطاب کے دوران کیا جس میں ضلعی صدر رانا عمر گل،جنرل سیکرٹری توفیق شہزاد عرف ٹونی ودیگر موجود تھے رانا محمد سعید نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شدید دھوپ کی تپش سے بچاؤ کے لیے چھاؤں دار شیڈ لگائے جائیں بلکہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار چھوٹی بڑی شاہراہوں کی بھی جلد از جلد تعمیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ ٹریفک نظام متاثر نہ ہو اور شہریوں کو بھی آمد و رفت میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔







































Visit Today : 162
Visit Yesterday : 581
This Month : 12394
This Year : 60230
Total Visit : 165218
Hits Today : 953
Total Hits : 829750
Who's Online : 3




















