ملتان :  سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا کہ ایم سی سکولوں کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے۔ اس میں اساتذہ کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ اسلم خان قیصرانی با اصول،محنتی، فرض شناس اور انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلم خان قیصرانی کو ڈپٹی ڈائریکٹر گورنمنٹ ایم سی سکولز کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر احمد خان، ڈائریکٹر ریسرچ سینٹر سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر کامران اشفاق، سینیئرسماجی رہنما میاں نعیم ارشد، ڈائریکٹر ملتان ارٹس کونسل محمدسلیم قیصر، صدر ینگ ہیڈ ماسٹرز ایسوسییشن ملتان محبوب اشرف، سابق پرنسپل گورنمنٹ لیب ماڈل ہائر سیکنڈری سکول رانا جاوید مصطفی، شاعر، ادیب اور ماہر تعلیم ظفر خان بابر، ایجوکیشن افیسر میاں منیر احمد، اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر گل بہار ملک، ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر عمیر نثار اور سینیئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سمرا پبلک سکول خالد محمود خان نے بھی اسلم خان قیصرانی کو مبارکباد دی۔ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے مزید کہا کہ اساتذہ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔ اساتذہ کرام اپنے فرائض ایمانداری سے سر انجام دیں۔ اساتذہ اسکولوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ اساتذہ کی غفلت اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسلم خان قیصرانی کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں کا وزٹ کریں۔ نئی داخلہ مہم 2025 کی پروگریس، سکول بیوٹیفکیشن، شجرکاری اور حفظان صحت بارے اقدامات کریں تاکہ گورنمنٹ ایم سی سکولز کے معیار تعلیم کو بہتر کیا جا سکے۰