کاریتاس پاکستان ملتان کے زیر اہتمام بشپ ہاؤس ملتان میں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے فیسٹیول
ملتان: کاریتاس پاکستان ملتان کے زیر اہتمام بشپ ہاؤس ملتان میں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے کاریتاس ہنر فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔جس کی صدارت بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کی جبکہ مہمان خصوصی کاری طاس پاکستان کے ایگزیکٹیو سیکریٹری سیموئیل کلیمنٹ تھے۔اس موقع گفتگو کرتے ہوئے بشپ آف ملتان
بشپ یوسف سوہن نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہے ان کو معاشرے میں مناسب نمائندگی اور بہترین تعلیم تربیت کرکے ہی معاشرہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے کاری طاس پاکستان خواتین کے حقوق اور ان کو ہنر مند بنانے کے لئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے۔آج مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ بشپ ہاؤس ملتان میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں خواتین کے ہاتھوں سے بنے خوبصورت کڑھائی والے سوٹ اور دیگر دستکاری کی اشیاء کو نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔جو کہ خوش آئند بات ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیموئیل کلیمنٹ ڈائریکٹر کاریتاس پاکستا ن ملتان نے کہا کہ ہم خواتین کی ترقی اور بہتری کے لئے تکنینکی مہارت، ڈیجیٹل ایجوکیشن، زرعی ترقی اور معاشی ترقی کے بھر پور کام کر رہا ہے۔ کاری طاس پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ نمائش کا مقصد اس خطے کی خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے ہم ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ہنر مند بنا کر ان روزگار کے نت نئے مواقع فراہم کررہے ہیں۔ تاکہ یہ بھی معاشی طور پر مضبوط ہو سکیں۔کاری طاس پاکستان کے زیر اہتمام اب تک سینکڑوں خواتین کو ہنر مند بنا کر روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں اس موقع پر کاری طاس وکیشنل سنٹر میاں چنوں،خانیوال،133جک،گلزار ٹاؤن،لوئس کالونی،سعید کالونی،اورقاسم بیلہ نے اپنے ملبوسات اور دیگر دستکاری کی اشیاء کے نمائشی اسٹال بھی لگائے،تقریب میں امروز گل،مس گریس شازر گل،فریحہ پرویز،شہلہ منیر،مس سویرا،مس رمشہ،س سائرہ،زرینہ عقیل۔سمیرا جانسن،مس روبی،سمیت کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔







































Visit Today : 162
Visit Yesterday : 581
This Month : 12393
This Year : 60229
Total Visit : 165218
Hits Today : 923
Total Hits : 829720
Who's Online : 5




















