ملتان(صفدربخاری سے) چلڈرن ہسپتال ملتان میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی اور ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف کی متحرک قیادت میں “عالمی یوم خواتین” بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یہ دن دنیا بھر میں خواتین کے حقوق، ان کی کامیابیوں اور جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ عالمی یوم خواتین کا مقصد معاشرے میں خواتین کے کردار کو سراہنا اور ان کے حقوق و مساوات کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی اور ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف کی سربراہی میں ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں اے ایم ایس ڈاکٹر سعدیہ، ڈاکٹر زوباریہ، ڈاکٹر مریم، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ مس تبیتہ گوہر سمیت بڑی تعداد میں خواتین ڈاکٹرز، ہیڈ نرسز اور سینئر اسٹاف نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین، جن میں ڈاکٹر سعدیہ، ڈاکٹر زوباریہ، ڈاکٹر مریم اور مس تبیتہ گوہر شامل تھیں، نے خواتین کے حقوق، مساوی مواقع اور ان کی معاشرتی ترقی میں اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کلیدی کردار ہے، اور ہمیں انہیں ہر شعبے میں مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔