کیپ ٹاﺅن: جنوبی افریقا میں کوفناک آگ نے پارلیمنٹ کی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ تاحال آگ پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ کی چھت پر آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کے وقت ارکان پارلیمنٹ عمارت میں موجود نہیں تھے تاہم ملازمین اور عملہ موجود تھا جنھوں نے فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث آگ بجھانے والی مزید گاڑیوں کو بھی بلایا گیا ہے۔