انجمن تاجران چونگی نمبر 14 ٹی بی ہسپتال روڈ پر سیوریج کا گندہ پانی کھڑے ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ملتان : انجمن تاجران چونگی نمبر 14 ٹی بی ہسپتال روڈ پر سیوریج کا گندہ پانی کھڑے ہونے کے خلاف تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، مظاہرے کی قیاد ت صدر عنایت اللہ خان شنواری نے کی،احتجاجی مظاہرے میں سئنیر نائب صدر حاجی صادق سال،حاجی ظفرپہوڑ،سرفراز،لطیف نعمان،سیف علی انصاری،جاوید،حاجی ساجد،چوہدری صابر،راشد،حکیم اللہ دتہ ،سلیم ریحان شیخ. اشتیاق ڈوگر،مطلوب اختر علی و دیگر نے شرکت کی،عنایت اللہ خان شنواری نے احتجاجی مظاہرے سے عنایت اللہ خان شنواری ،خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واسا کی غلط پالیسیوں کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب کا دعویٰ دھرے کا دھرہ رہ گیا،6روز سے سیوریج کا پانی کھڑا ہونے کے باعث کاروبار تباہ ہو گیا ہے،سکول کے طلباء و طالبات اور شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،جبکہ کئی جنازوں کو گندے پانی میں سے گزر کر جانا پڑا. معاملہ کی سنگینی بارے ایس ڈی او مہر ممتاز اور ایکسین حافظ وقاص کو دی گئی لیکن واسا انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی،ضلعی انتظامیہ فوری ایکشن لیتے ہوئے شہریوں کو اذیت سے نجات دلوائے۔







































Visit Today : 163
Visit Yesterday : 581
This Month : 12395
This Year : 60231
Total Visit : 165219
Hits Today : 965
Total Hits : 829762
Who's Online : 2




















