اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کا سینئر سول جج مجسٹریٹ درجہ اول خانیوال کے ہمراہ چھاپہ،،سینیئر کلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
ملتان : اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کے سرکل آفیسر خانیوال ساجد علی سینئر سول جج مجسٹریٹ درجہ اول خانیوال کے ہمراہ پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی خانیوال کے دفتر پر ریڈ کر کے عابد علی سینیئر کلرک کو 170000 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا , ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام بدعنوان اور کرپٹ عناصر کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں تاکہ ان کو نشان عبرت بنایا جا سکے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر خانیوال ساجد علی نےکاروائی کرتے ہوئے سینیئر کلرک عابد علی کو ایک بچی سے اپنا پلاٹ نام کرانے کے لیے ایک لاکھ 70 ہزار روپے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زیادہ نوٹ بھی برآمد کر لیے ہیں اور Fir 8/25 بھی درج کر دی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں
ترجمان اینٹی کرپشن وزیر خان لاشاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر / PRO ٹو ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کا کہنا ہے کہ ہم کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عوام بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں انہیں ضرور نشان عبرت بنایا جائے گا حکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کہ ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہیں







































Visit Today : 162
Visit Yesterday : 581
This Month : 12394
This Year : 60230
Total Visit : 165218
Hits Today : 941
Total Hits : 829738
Who's Online : 4




















