سابق وفاقی وزیر سید فخر امام شاہ کی چوہدری زاہد مسعود کے گھر آمد،،،والد کا سایہ دنیا میں ایک گھنے درخت کی طرح ہوتا ہے:سید فخر امام شاہ
ملتان (صفدربخاری سے)سابق سپیکر قومی اسمبلی ،سابق وفاقی وزیر سید فخر امام شاہ کی سٹی صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ملتان چوہدری زاہد مسعود کے گھر آمد اور چوہدری زاہد مسعود کے والد ِمحترم چوہدری نواب دین مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت ،اس موقع پر ملک محمد یوسف، ملک عمران یوسف ،سابقہ کونسلر طاہر چوہدری ایڈووکیٹ ،چوہدری شاہد نواب نے سید فخر امام شاہ کی آمد پر اظہار تشکر کیا ،سید فخر ِاما م شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ والد کا سایہ دنیا میں ایک گھنے درخت کی طرح ہوتا ہے اور اولاد کیلئے والد کی قربانیاں مثالی ہوتی ہیں۔مرحوم چوہدری نواب دین یقینا ایک نیک دل شخصیت اور وفا کرنے والے بیٹوں کیلئے گھنی چھائوں تھے۔اُن کے درجات کی بلندی اور اولاد سمیت سبھی اقرباء کیلئے صبر بمعہ اجرکی دعا کرتے ہیں ۔چوہدری زاہد مسعود نے سید فخر امام کی آمد پراُن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ریاست اسلامی پاکستان کے ایک نامور سیاست دان ہیں وہیں آپ ہمارے لئے ایک قابل قدر بزرگ رہنما کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آپ سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے کیونکہ پاکستانی کی پارلیمانی سیاست میں جو مقام آپ کے حصے میں آیا وہ بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔دعا گو ہیں کہ اللہ پاک آپ کو صحت والی طویل عمر عطا فرمائیں۔







































Visit Today : 163
Visit Yesterday : 581
This Month : 12395
This Year : 60231
Total Visit : 165219
Hits Today : 962
Total Hits : 829759
Who's Online : 2




















