ملتان: موٹر وے M-5 پر تیز رفتاری پر ایف آئی آر درج ، ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا گیا تیز رفتاری کا واقعہ ملتان کے قریب موٹر وے ایم 5 پر بیٹ 25 اوچ شریف اور بیٹ 24 جلالپور میں پیش آیا گاڑیاں 161 اور 177 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جارہی تھیں جب کہ حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس رفعت مختار کی ہدایات پر سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا سرفراز ناصر کی زیر نگرانی تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف جرمانے کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر کا اندراج بھی شروع کر دیا گیا ہے یہ احکامات تیز رفتاری سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لئے جاری کیے گئے ہیں ۔اس سلسلہ میں موٹروے M-5 پر تیز رفتاری پر ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جس میں بدرالدین اور محمد افضل نامی ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تیز رفتاری کا واقعہ اوچ شریف اور جلالپور کے قریب موٹروے M-5 بیٹ 25 اور بیٹ 24 میں پیش آیا ۔ پولیس مقدمہ کے مطابق دوران سپیڈ چیکنگ گاڑیاں 161 اور 177 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جارہی تھیں جب کہ مذکورہ موٹروے پر حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ گاڑیوں کے ڈرائیورز کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ڈی آئی جی موٹروے پولیس موٹروے سنٹرل-2 زون دار علی خان خٹک اور سیکٹر کمانڈر رانا سرفراز ناصر کی ہدایات پر M-5 سیکٹر میں اوور سپیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا سرفراز ناصر نے کہا ہے کہ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد اوور سپیڈ گاڑیوں کے خلاف بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ مقدمات کا اندراج بھی کیا جائے گا تاکہ اوور سپیڈ کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے