ممبئی: کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور فراڈ کیس کے ملزم سکیش چندرا شیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا اداکارہ جیکلین فرنانڈز سے معاشقہ تھا۔بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈز پچھلے کئی مہینوں سے سکیش چندرا شیکھر کے خلاف 200 کروڑ ورپے منی لانڈرنگ اور فراڈ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ریڈار پر ہیں۔