ٹیکس گزاروں کو بہتر سروسز اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی سمیت ٹیکس ریکوری اولین ترجیح ہے: عمر شیر چٹھہ
ملتان (صفدربخاری سے) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو بہتر سروسز اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی سمیت ٹیکس ریکوری اولین ترجیح ہے جس کے لیئے محکمہ کی جانب سے پچھلے چند سالوں کے دوران گاڑیوں کی ٹرانسفر ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کو آن لائن سروس فراہم کرنے کے باعث صارفین کے وقت کے ضیاع کو بچانے کے ساتھ ساتھ حکومتی ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں بھی شفافیت ائی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ملتان آمد پر ایکسائز افس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی اور ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حسین قصوری سمیت ڈویژن بھر کے ای ٹی اوز عبدالمجید قریشی، علیم اختر، ایم ار اسد اللّہ و دیگر افسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ صارفین کو ای پیمنٹ کی سہولت فراہم کرنے شہریوں کو ریلیف ملا ہے اب صارفین و ٹیکس گزار ایکسائز دفاتر کے چکر کاٹنے کی بجائے گھر بیٹھے ٹوکن ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس، ٹرانسفر فیسوں کی ادائیگی کرسکتے ہیں سسٹم کے آن لائن ہونے سے محکمہ کی ٹیکس ریکوری 46 ارب روپے ہوئی ہے اور اب اس کا ہدف 55 ارب روپے تک بڑھائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ شارٹ ٹوکن ٹیکس نادہندگان اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کے لیئے انفورسمنٹ ٹیموں کو مزید متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایکسائز بلڈنگ کی مخدوش حالت بارے حکومت سے بات کی جائے گی تاہم اس کے لیئے 20 سے 25 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے اس وقت لاہور میں بھی متعدد ایکسائز دفاتر کے ملازمین کرائے کی عمارتوں میں بیٹھے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اب تک ساہیوال، بہاولپور، راولپنڈی اور گجرات کا وزٹ کیا ہے ہر سٹیشن پر ملازمین کو کچھ مسائل موجود ہیں جنہیں حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی اور جو ملازمین ٹیکس ریکوری اچھی و نمایاں کارکردگی کے حامل ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاہم ناقص کارکردگی کے حامل ملازمین کے لیئے محکمہ میں کوئی گنجائش نہ ہے انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ کیپیٹل ویلیو فارمولہ پر عملدرآمد سے ٹیکس میں اضافہ ہونے سمیت شفافیت بھی ائے گی،







































Visit Today : 162
Visit Yesterday : 581
This Month : 12394
This Year : 60230
Total Visit : 165218
Hits Today : 940
Total Hits : 829737
Who's Online : 4




















