ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کے ذمہ دار پلانٹس مالکان ہیں: ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن
ملتان : ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نےایل پی جی کے کاروبار میں پولیس کی براہ راست، سول ڈیفنس کی بے جا مداخلت اور انتظامیہ کی جانب سےآئے روز ناجائز جرمانوں ،دکانوں کو سیل کرنے اور ایف آئی آرز کے اندراج پرتشویش کا اظہار کیا ہےاور اسےایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ،دکانداروں کے معاشی قتل کے مترادف قراردیا ہے،ایل پی جی انڈسٹری پاکستان کے چئیرمین عرفان کھوکھر ، صدررانا فہد دلشاد ،جنوبی پنجاب کے صدر عنائت اللہ خان شنوائی ،جنوبی پنجاب کےنائب صدرملک سعیداحمدنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کے ذمہ دار پلانٹس مالکان ہیں ،مگر محکمہ سول ڈیفنس،ضلعی افسران اور پولیس عملہ ایل پی جی پلانٹ مالکان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے الٹا ہمارے تاجروں پر بھاری جرمانے ،چالان اور مقدمات درج کررہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،انہوں نے کہا کہ کئی بارڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کواس بارے آگاہ کیا گیاکہ ایل پی جی پلانٹ مالکان نے ایل پی جی کے ریٹ بہت زیادہ کردیئے ہیں ،جب گیس دکانداروں ،ڈسٹری بیوٹرز کو ملے گی ہی مہنگی ،تو وہ کس طرح اسے کم قیمت پر فروخت کرسکتے ہیں ،مگر پلانٹ مالکان کے خلاف کارروائی کی بجائےمتعلقہ محکموں کا سارازور صرف چھوٹے دکانداروں پر ہے ،دکاندار صرف 10روپے منافع رکھ کرایل پی جی 290سے 300روپے تک بیچنے پر مجبور ہیں ، مگراس پر پرائس کنٹرول کی آڑ میں ان پر2سے10ہزارروپےکے بھاری جرمانے ،ایف آرز کی جارہی ہیں ،جس کی وجہ سے ان کا کاروبار جاری رکھنا مشکل ہوکر رہ گیا ہے، دکاندار، ڈسٹری بیوٹرز کو10روپے منافع میںدکان کا کرایہ،ملازم کی تنخواہ اور بجلی کے بل بھی ادا کرنے ہوتے ہیں،اور یہ ان کاحق ہے کہ وہ اپنے بچوں کی کفالت کے لیےیہ منافع رکھیں،مگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس معاملہ کو سنجیدہ نہیں لیاجارہا،جس کی وجہ سے تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ اگرحکومت ہمیںا اوگرا ریٹ کے مطابق پلانٹوں سےگیس کی فراہمی کو یقینی بنائے تو ایل پی جی کاریٹ 250تک آجائے گا ،انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، چئیرمین اوگرا مسعودخان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملہ کا نوٹس لیں اور ڈسٹری بیوٹرز ،تاجروں کے خلاف ناجائز کارروائیوں کا سلسلہ فوری بند کرایاجا ئےاور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے انہیں اوگراریٹ پر ایل پی جی کی فراہمی کو یقینی بنوایاجائے،تاکہ نہ صرف دکانداروں بلکہ عوام کو بھی ریلیف مل سکے۔






































Visit Today : 159
Visit Yesterday : 581
This Month : 12391
This Year : 60227
Total Visit : 165215
Hits Today : 900
Total Hits : 829697
Who's Online : 2




















