ماحولیاتی آلودگی کو ہم سب نے مل کر روکنا ہے، ہمارا فرض ہے کہ پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کریں: خواجہ محمد انیس
ملتان(صفدر بخاری سے) محمود گروپ اینڈ محمود ٹیکسٹائل لمیٹڈ کے ڈائریکٹر خواجہ محمد انیس نے کہا ہے کہ آنے والی ماحولیاتی آلودگی کو ہم سب نے مل کر روکنا ہے ہمارا فرض ہے کہ پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کریں اور آنے والے جونیئر لوگوں کی حوصلہ آفزائی اور ان کو آگے بڑھنے کے تمام طریقے بتائے جائیں اس میں اپنی فیکٹریاں اور اور انڈسٹری لگانے والے سینیئرز کو اپنا رول ادا کرنا چاہیے چیمبر آف کامرس اس میں اپنا حصہ ڈالیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آئی سی ایم اے میں بطورِ مہمان خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سمینار سے آئی سی ایم اے پاکستان کے نائب صدر محمد یاسین نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو روکنا بہت ضروری ہے اور اس میں کاروباری لوگوں کا کردار بہت ضروری ہے انہیں آگے بڑھنا ہوگا اور جدید ریسرچ کو اپناتے ہوئے بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنا ہوگا اور ہمارے آج کے طلباء و طالبات آگے چل کر آج سیمینار میں آگے بڑھنے اور اپنے کاروبار کرنے کے جو طریقے بتائے گئے ہیں ان پر عمل کر کے بہترین بزنس مین بن سکتے ہیں ملتان برانچ کونسل کے چیئرمین محمد شعیب وائس چیئرمین محمد یوسف صدیقی اور سیکرٹری محمد شہباز نے کہا کہ ادارہ ہذا اپنے طلبہ کے آگے بڑھنے کے لیے سیمینار اور لیکچرز کا اہتمام کرتا رہتا ہے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی تقریبات بہت مفید ہیں پاکستان میں آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کو نوجوان بزنس مین آسانی سے ختم کر سکتے ہیں تقریب سے جوائنٹ ڈائریکٹر آئی سی ایم اے ملتان برانچ ثمینہ خان کیانی نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جانا ہے پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے آج وقت ہے کہ ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے بہترین سی ای او، ڈائریکٹرز اور اپنی فیکٹریوں کے مالک بن کر آلودگی کا خاتمہ کریں اور بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کریں سیمینار سے انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی خطاب کیا اور اپنے تجربے طلبہ کو بتائے کہ کس طریقے سے انہوں نے ترقی کی آخر میں مہمانِ خصوصی خواجہ انیس کو یادگاری شیلڈ دی گئی۔







































Visit Today : 162
Visit Yesterday : 581
This Month : 12394
This Year : 60230
Total Visit : 165218
Hits Today : 950
Total Hits : 829747
Who's Online : 3




















