ماہِ رمضان،،،سحری اور افطاری کے ساتھ غریب لوگوں کا خیال رکھنا عین عبادت ہے: مسز شاھین معظم خاکوانی و مسز جینا اعجاز
ملتان(صفدربخاری سے) انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی چیئرمین مسز شاھین معظم خاکوانی اور سیکرٹری مسز جینا اعجاز نے کہا کہ ماہِ رمضان اللہ کی طرف سے ایک نعمت ہے یہ مقدس مہینہ ہمیں عبادت کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اور زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کی امداد کرنے کا درس بھی دیتا ہے اپنی سحری اور افطاری کے ساتھ غریب لوگوں کا خیال رکھنا عین عبادت ہے تمام مخیر حضرات کو چاہیے کہ دل کھول کر مستحق افراد کی امداد کریں تاکہ ان کی سحری اور افطاری بھی اچھی ہو یہی ہماری دنیا و آخرت میں کامیابی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز معذوروں کی بحالی کا ادارہ برقی سنٹر میں راشن تقسیم کرنے کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انچارج برقی سینٹر ڈاکٹر مایا نے کہا کہ دیگر تنظیموں اور مخیر حضرات کو بھی چاہیے کہ اپنی زکوۃ و خیرات ایسے اداروں میں دے جن سے غریب بچوں کا علاج ہو سکے.







































Visit Today : 162
Visit Yesterday : 581
This Month : 12394
This Year : 60230
Total Visit : 165218
Hits Today : 954
Total Hits : 829752
Who's Online : 3




















