پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ پرو-وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی، رجسٹرار اور ڈائریکٹر QAEC خواتین یونیورسٹی NCBA&E کی ملتان آمد
ملتان: پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ پرو-وائس چانسلر، ڈاکٹر میمونہ یاسمین رجسٹرار اور ڈاکٹر ملکہ رانی ڈائریکٹر
QAEC خواتین یونیورسٹی ملتان NCBA&E ملتان سب کیمپس میں تشریف لائیں اور انہوں ڈاکٹر محمد عاصم رجوانہ کو پرو-ریکٹر NCBA&E کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ اسی اثناء میں انہوں نے ادارے کے ریسرچ آفس اور دیگر شعبہ جات از قسم شعبہ فیشن ڈیزائننگ ، شعبہ ایڈمشن وغیرہ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے اس ادارے کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا کہ ڈاکٹر محمد عاصم رجوانہ کی زیرِ قیادت NCBA&E اس پورے خطے میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے کامرانیوں سے ہم کنار ہو گا۔ انہوں نے ادارے کے نظم و ضبط اور تدریسی امور پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے جنوبی پنجاب کا بہترین ادارہ قرار دیا۔ انہوں نے ڈاکٹر محمد عاصم رجوانہ کی بطور پرو-ریکٹر تعیناتی کو اس ادارے کی کامیابی کے لیے نیک شگون قرار دیا۔







































Visit Today : 163
Visit Yesterday : 581
This Month : 12395
This Year : 60231
Total Visit : 165219
Hits Today : 963
Total Hits : 829761
Who's Online : 2




















