بنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ،، 4خودکش حملہ آوروں سمیت 16دہشتگرد ہلاک، 5 بہادر فوجی مادرِ وطن پر قربان : آئی ایس پی آر
راولپنڈی : بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور16دہشتگردمارے گئے، ہلاک دہشتگردوں میں 4خودکش حملہ آور بھی شامل تھے شدید جھڑپ میں 5بہادر جوان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارجی عناصر نے بنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگرد حملے کی کوشش کی،حملہ آوروں نے کنٹونمنٹ کی سکیورٹی توڑنے کی کوشش کی،سکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھری 2گاڑیاں چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرائیں،بہادر جوانوں نے حملہ آوروں کا موثر مقابلہ کیا، سکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے تمام 16 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگردوں میں 4خودکش حملہ آور بھی شامل تھے،شدید جھڑپ میں 5بہادر جوان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش دھماکوں سے چھاؤنی کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا، مسجد، عمارت کے متاثر ہونے سے 13بے گناہ شہری شہیداور 32زخمی ہو گئے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات سے ثابت ہوا ہے حملے میں افغان شہری ملوث تھے،شواہد ہیں حملے کی منصوبہ بندی اور قیادت افغانستان میں موجود خوارج سرغنوں نے کی۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ افغان حکومت اپنی ذمے داریاں نبھائے گی،توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے گی، پاکستان سرحد پار سے آنے والے خطرات پر ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے،پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہیں، ہمارے بہادر فوجیوں اور بے گناہ شہریوں کی قربانیاں ہمارے اس غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، ہم اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے ہر قیمت چکانے کو تیار ہیں۔







































Visit Today : 162
Visit Yesterday : 581
This Month : 12394
This Year : 60230
Total Visit : 165218
Hits Today : 933
Total Hits : 829730
Who's Online : 4




















