میڈیا اونرز سوسائٹی (ماس) کی کور کمیٹی کامقامی ہوٹل میں اہم اجلاس،، اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی
ملتان : میڈیا اونرز سوسائٹی (ماس) کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی صدر عمر فاروق ،مرکزی چیئرمین ملک امجد سعید تھہیم، سینئر نائب صدر میاں مقصود احمد، نائب صدر سید صفدر علی بخاری، جنرل سیکرٹری حنیف عمران بھٹی، فنانس سیکرٹری اظہر حسین ہاشمی نے شرکت کی۔ اجلاس میں میڈیا مالکان کو درپیش اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور ان کے حل کیلئے مناسب تجاویز پیش کی گئیں۔
کور کمیٹی کے اراکین نے”ماس” کی گزشتہ دو ماہ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا اور مزید کارکردگی کو بہتر بنانے کا عزم کیا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے مرکزی چیئرمین ملک امجد سعید تھہیم نے اراکین کور کمیٹی کو بتایا کہ “ماس” کے ممبرز اداروں فلاح و بہبود کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے رابطے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ اور کوآرڈینیٹر وزیراعلی پنجاب عمر فاروق بھٹی سے ماس کے عہدیداروں نے گزشتہ ماہ ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے بہت اچھا ریسپانس دیا۔”ماس” کی رکنیت سازی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب عہدیداروں اور اراکین کی معاونت و مشاورت سے ابتک “ماس” کے میڈیا اداروں کے اراکین کی تعداد الحمدللہ 50 سے زائد ہو چکی ہے اور اتنی ہی تعداد میں مزید میڈیا ادارے رکنیت کے خواہشمند ہیں جنہیں کور کمیٹی کی اجازت سے رکنیت دیدی جائیگی۔ “ماس” کے مشترکہ پلیٹ فارم سے جاری شدہ خبریں پاکستان سمیت دنیا بھر کے “10کروڑ” قارئین و ناظرین تک پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے پہنچائی جا رہی ہیں۔ مرکزی صدر عمرفاروق، جنرل سیکرٹری حنیف عمران بھٹی، سینئر نائب صدر میاں مقصود احمد، نائب صدر سید صفدر علی بخاری، فنانس سیکرٹری اظہر حسین ہاشمی نے صورتحال پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے “ماس” کی مزید رکنیت سازی پر زور دیا اور ماہ رمضان المبارک کے بعد وزیراعظم، صدر مملکت، گورنرز اور وزیراعلی پنجاب و سندھ سمیت وفاقی و صوبائی وزراء اطلاعات سے مل کر “ماس” ممبران کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز دیں۔







































Visit Today : 184
Visit Yesterday : 581
This Month : 12416
This Year : 60252
Total Visit : 165240
Hits Today : 1148
Total Hits : 829945
Who's Online : 3




















