فرسٹ کلاس کرکٹ کے نمایاں اسکوررزمیں عابد علی کا تیسرا نمبر
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 2 January 2022 کو شائع کیا.
لاہور: گزشتہ سال فرسٹ کلاس کرکٹ کے نمایاں اسکوررز میں عابد علی کا نام تیسرے نمبر پر موجود رہا۔پاکستانی اوپنر نے 64.04کی اوسط سے 1473رنز بنائے ہیں،سرفہرست جو روٹ نے 55.52کی ایوریج سے 1999رنز اسکور کیے،دوسرے نمبر پرموجود مارنس لبوشین نے 64.14کی اوسط سے 1732رنز بنائے۔عابد علی نے سوشل میڈیا پر ٹاپ اسکوررز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ گزرے برس کے رنز ماضی کا حصہ ہیں، یہ اللہ کی رحمت اور آپ کی دعاؤں سے ممکن ہوا، نئے برس اس سے بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش ہوگی۔یاد رہے کہ کراچی میں قائد اعظم ٹرافی میچ کے دوران سینے میں تکلیف محسوس کرنے والے عابد علی کا علاج مکمل ہوچکا اور اب وہ ہلکی پھلکی ٹریننگ کررہے ہیں۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 51
Visit Yesterday : 497
This Month : 1084
This Year : 64803
Total Visit : 169791
Hits Today : 112
Total Hits : 882188
Who's Online : 4




















