ملتان :  پاکستان مینارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایم ڈی پی) کے مرکزی چیئرمین عابد چاند نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان ہو یا تعمیر پاکستان ہر دور میں ملک کی اقلیتیں پیش پیش رہی ہیں شہباز بھٹی کی شہادت استحصالی قوتوں کے لیے پیغام ہے کہ ہم اپنے حقوق کی بجا اوری کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی شہید نے نہ صرف اقلیتوں بلکہ ملک بھر کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی اور مذہبی ہم اہنگی کے لیے اپنی خدمات کو پیش کیا شہباز بھٹی کی جدوجہد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے عین مطابق ہے ملک کی اقلیتیں ظلم و جبر مزہبی دہشت گردی کا شکار ہیں حالانکہ اقلیت اسی دھرتی کا خمیر اور اصل وارث ہیں شہباز بھٹی کی جدوجہد اقلیتی عوام کے لیے مشعل راہ ہے اور اس عمل کا درس ہے کہ ملک کی اقلیتوں کو اپنے حقوق کے لیے سر بکف میدان عمل میں اترنا ہے اور اپنے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مینارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایم ڈی پی) کے زیر اہتمام سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی شہید کی سالانہ برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اور اس موقع پر شہید کی سیاسی سماجی مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شمعیں بھی روشن کی گئیں تقریب سے کوارڈینیٹر مظفرگڑھ ارشد جاوید،شاہد گل،دومینک لوئیس ،عمران چاند،جاوید فرانسس،اقبال جلال،عامر جان،اسلم فرزند،نشابل ندیم،افراہیم بوٹا،اصف ساون،سلیمان ارشد،عابدہ ندیم سرفراز،مسز خالدہ صابر،مسز صبا نشابل نے بھی خطاب کیا مقررین نے مزید کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی بنیاد میں ہمارے آ باؤ اجداد کا لہو شامل ہے ملک کی اقلیتیں ذمی یا مفتوح نہیں ہیں کہ ان سے اجنبیوں جیسا سلوک کیا جائے ہم نے نہ ہجرت کی تھی اور نہ ہی کرنے کا ارادہ ہے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔