ماہ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے: جمیعت علماء اسلام ملتان
ملتان : جمیعت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود،جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ،ضلع ناظم اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے کیونکہ سوئی گیس کیلوڈ شیڈ نگ کی وجہ سے روزہ داروں کو سحر و افطار کے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انہیں ہوٹلوں سے مہنگے داموں سالن،روٹی خریدنا پڑ رہی ہے حیران کن صورتحال یہ ہے کہ سوئی گیس ملتان انتظامیہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس نہیں لے رہی ہے ملتان کے اکثر علاقوں سمیجہ اباد 40 فٹی روڈ،مظفراباد،نیو ملتان کالونی،شاہ رکن عالم کالونی،چوک شاہ عباس،ٹمبر مارکیٹ ،چاہ گنجے والہ،پاک گیٹ،خونی برج،حرم گیٹ،دہلی گیٹ معصوم شاہ روڈ سے ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ سے شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے ۔







































Visit Today : 184
Visit Yesterday : 581
This Month : 12416
This Year : 60252
Total Visit : 165240
Hits Today : 1154
Total Hits : 829951
Who's Online : 3




















