ملتان (صفدربخاری سے) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا قبضہ مافیہ اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے قبضہ مافیہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ماڈل ٹاؤن ملتان بی بلاک میں مسجد کے لئے وقف 7 مرلہ پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ہیوی مشینری کی مدد سے تعمیرات مسمار کر کے پلاٹ کا قبضہ واگزار کرا لیا۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نادرن بائی پاس روڈ ملتان ماڈل ٹاؤن چوک پر گرین بیلٹ میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے شیڈ گرا دیئے ۔