کینٹ کو پرکشش بنانے اور صحت و صفائی کے مثبت اقدامات سے کاروباری اور سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہواہے: محمد یعقوب شیرا
ملتان : ممبر کینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا نے کہا کینٹ کو پرکشش بنانے اور صحت و صفائی کے مثبت اقدامات سے کاروباری اور سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا اس حوالہ سے پریذیڈنٹ کینٹونمنٹ بورڈ اسٹیشن کمانڈر اور کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر عاطف سلطان کے مثالی اقدامات پر کینٹ کے سماجی و شہری حلقے خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریا کی سفیر اینڈریا وکی اور وفد کے ملتان کینٹ خصوصی آمد کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد نے ملتان کینٹ کے خوشگوار اور محفوظ ماحول کو بہترین سیاحتی ماحول قرار دیا اس دوران ممبر کینٹ بورڈ و ممبر ضلعی امن کمیٹی ملتان محمد یعقوب شیرا نے مہمان سفیر اور وفد کو کینٹ بازار اور اولڈ کینٹ سمیت تاریخی عمارتوں کا دورہ کرایا اور مدینتہ الاولیاء کے ثقافتی بلیو پاٹری اور کپڑوں کی خریداری بھی کرائی اس دوران آسٹریا کی سفیر کو یادگار سوینئر پیش کی وفد کے ہمراہ صاحبزادہ فروز نظامی بھی تھے۔







































Visit Today : 184
Visit Yesterday : 581
This Month : 12416
This Year : 60252
Total Visit : 165240
Hits Today : 1158
Total Hits : 829955
Who's Online : 3




















