رمضان المبارک خود احتسابی کا درس دیتا ہے : ملک دوست محمد کالرو،،،حکومت رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی کنڑول کرنے میں عملی اقدامات کرے : ملک عامر وینس
ملتان : حکومت رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے میں عملی اقدامات کرے رمضان المبارک نیکیاں کمانے اور تقویٰ حاصل کرنے کا بہترین موسم ہے رمضان المبارک میں مستحقین تک امداد کی فراہمی کیلئے مخیر حضرات آگے بڑھے۔تاجر طبقہ اس بابرکت مہینے قیمتوں کو کنٹرول رکھنے میں اداروں کا بھر پور ساتھ دیںان خیالات کا اظہار الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن ملتان کے چیئرمین ملک دوست محمد کالرو ،مرکزی صدر ملک عامر وینس،سابق ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے ملک ساجد نے آمد رمضان کے موقع پر کیک کٹنگ تقریب میں کیاانہوں نے کہا کہ رمضان المبارک خود احتسابی کا درس دیتا ہے رمضان المبارک میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیںنیک کاموں کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے سرکش شیطان کو زنجیروں سے جھکڑ دیا جاتا ہے اس بابرکت مہینے میں تلاوت کلام صدقہ وخیرات،قیام و استغفار اور صلہ رحمی کے ساتھ گزاریں رمضان المبارک کی اس عظیم مبارک ساعتوں میں ملکی سلامتی و استحکام اور ملکی معاشی پریشانیوں کے خاتمے اور اتفاق و اتحاد کی یکجہتی کیلئے خصوصی دعاو ¿ں کا اہتمام کیا جائے اس موقع پر سردار حمید خان بلوچ ،ربنواز خان بلوچ،مبشر خان بلوچ،حکیم عتیق الرحمن ،محمد الطاف حسین بھٹی ،ملک نعمان گجر ،ملک جاوید جٹ مہار ،ملک عمیر وینس ،ودیگر موجود تھے۔








































Visit Today : 183
Visit Yesterday : 581
This Month : 12415
This Year : 60251
Total Visit : 165239
Hits Today : 1128
Total Hits : 829925
Who's Online : 7




















