پاکستان بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا،،ملک بھر میں آج نماز تروایح کے اجتماعات ہوں گے
bbc news urdu نے Saturday، 1 March 2025 کو شائع کیا.
لاہور: ملک بھر میں رمضان المبارک چاند نظر آ گیا، کل پہلا روزہ ہو گا۔ گزشتہ روز ملک بھر میں کہیں چاند نظر نہیں آیا تھا جس پر رویت ہلال کمیٹی نے پہلا روزہ اتوار کو ہونے کا اعلان کیا تھا۔ملک بھر میں آج نماز تروایح کے اجتماعات ہوں گے۔ بھارت اور بنگلادیش میں بھی کل پہلا روزہ ہو گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے رمضان المبارک 1446ھ کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔صدر نے کہا کہ رمضان تزکیۂ نفس، صبر، استقامت، ہمدردی، مساوات اور اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔ رمضان المبارک تقویٰ، اخلاص اور قربِ الٰہی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 184
Visit Yesterday : 581
This Month : 12416
This Year : 60252
Total Visit : 165240
Hits Today : 1148
Total Hits : 829945
Who's Online : 3




















