پاک فوج کی جانب سے مظفرگڑھ میں دو روزہ فری آرمی میڈیکل کیمپ کا انعقاد،،فر ی میڈیکل کیمپ میں 1700 سے زائد مریضوں کو مکمل طبی سہو لیات دی گئیں
ملتان (صفدربخاری سے) ملتان کور کے زیر اہتمام مظفرگڑھ کے دیہی علاقےاڈا خدائی میں 2روزہ فری آرمی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم جس میں ماہر امراض چشم، کارڈیا لوجسٹ، سکن سپیشلسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ اورپیرا میڈیکل سٹاف کی طرف سے مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔ دو روزہ فر ی میڈیکل کیمپ میں 1700 سے زائد مریضوں کو طبی سہو لیات جس میں الٹرا ساؤنڈ،ای سی جی کے علا وہ مختلف ٹیسٹ کئے گئے اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس کیمپ سے بچوں، بزرگوں اور خواتین کی کثیر تعدادمستفید ہوئی ۔ علاقہ مکینوں نے پاک فوج کی طرف سے فری آرمی میڈیکل کیمپ کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہو ئے پا ک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہما ری پاک فوج ہمیشہ کی طرح عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے اور امید کر تے ہیں کہ آئندہ بھی عوام کے لئے اس طرح کے فلاحی اقدامات کئے جاتے رہیں گے۔








































Visit Today : 183
Visit Yesterday : 581
This Month : 12415
This Year : 60251
Total Visit : 165239
Hits Today : 1139
Total Hits : 829936
Who's Online : 5




















