ملتان (صفدربخاری سے) میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان چیئرپرسن حدیقہ جبین ایڈووکیٹ نے کہا کہ کتاب تنہائی میں بہترین ساتھی ہوتی ہے اچھی اور معیاری کتابیں معلومات کاخزانہ ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب لائبریری سکریٹری سمیرا انجم کو ہائی کورٹ کی لائبریری کے لیے کتاب پیش کرنے کے موقع پر کیا انھوں نے کہا انٹرنیٹ کی اہمیت اور افادیت اپنی جگہ مگر کتاب کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اس موقع پر سمیرا انجم نے کہا آپ کی طرف سے کتاب پیش کرنے کا شکریہ اس کتاب کو ہائی کورٹ کی لائبریری میں رکھیں گے جیسے ہماری وکلاء برادری معلومات حاصل کریں گے انھوں نے کہا اج کی نوجوان نسل کتاب بینی سے دور ہوتی جا رہی ہے شہر بھر میں لائبریریاں قائم کی جائیں جہاں پڑھنے لیے فری کتابیں فراہم ہوں اس طرح ہماری نوجوان نسل میں کتاب پڑھنے کا رجحان واپس اسکتا ہےانھوں نے کتاب پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا