پریس کلب ملتان میں سرائیکستان نوجوان تحریک کی جانب سے عظیم الشان شہدائے پاک وطن کانفرنس
ملتان : سرائیکستان نوجوان تحریک کی طرف سے پریس کلب ملتان میں عظیم الشان شہدائے پاک وطن کانفرنس منعقد کی گی کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے شعیب نواز بلوچ نے کیا شہدائے پاک وطن کانفرنس میں میجر جہانزیب شہید کی والدہ بیگم طاہرہ نسیم ،عقیل عباس بنگش شہید کے والد ناصر عباس بنگش،شہید رضوان کے بھائی شعبان علی سمیت درجنوں شہداء پاک فوج کے ورثاء نے شرکت کی ۔شہدائے پاک وطن کانفرنس سے میزبان چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات ،سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور احمد دھریجہ ،سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا محمد فراز نون ،پاکستان سرائیکی پارٹی کے جنرل سیکرٹری ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ ،امن اتحاد کے چئیرمین مہر ارشد مجاہد ہراج ،سرائیکستان قومی اتحاد کے صوبائی صدر شریف خان لشاری ،سرائیکی راہنماشعیب خان ،لیگی راہنما عثمان خان بابر ،نوجوان راہنما انجینئر شعیب خان ٹانگرا ،مہر وسیم عباس جوئیہ ،حاجی طاہر بلوچ نمبردار،مہر شاہد عباس چاون ممبر امن کمیٹی،صفدر کھاکھی،پروفیسر پرویز قادر ،روبینہ بخاری و دیگر نے خطاب کیا۔میجر جہانزیب شہید کی والدہ ،شہید عقیل بنگش کے والد و دیگر شہداء کے ورثاء نے جزباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سرائیکی وسیب میں آج جو عزت ملی ہے یہ ہماری اس لائق اولاد کی وجہ سے ملی ہے جس نے اپنے پاک وطن پر جان قربان کی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری جتنی اولاد ہوتی ہم پاک فوج میں بھرتی کروا کر اپنے وطن پر قربان کر دیتے اور یہ ہمارے لیے اعزاز اور فخر ہوتا۔مہر مظہر کات نے کہا کہ ہم اپنے پاک وطن پر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے ورثاء کو بلا کر تمغے دیتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ اگر پاک فوج ہے تو پاک وطن اندرونی بیرونی دشمنوں سے محفوظ ہے اس لیے ساری قوم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ظہور احمد دھریجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ مہر مظہر کات یہ کانفرنس کیوں کروا رہا ہے تو میرا ان سے سوال ہے کہ اگر اپنی فوج کے شہداء کی کانفرنس نہ کروائے تو کیا ان قاتلوں کی کروائے جو ہمارے جوانوں کو شہید کر رہے ہیں۔سرائیکی راہنما ظہور دھریجہ نے پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ جس طرح سرائیکی وسیب ملک سے وفا دار ہے اسی طرح ریاست کو بھی چاہیے کہ وہ پنجاب,سندھ،بلوچ رجمنٹ کی طرح سرائیکی رجمنٹ بھی بنائی جائے اور فوج کے کمیشن کے عہدوں پر ہمارے نوجوانوں کو پورا موقع دیا جائے انہوں نے کہا کہ ہماری دو رجمنٹ تھی ملتان رجمنٹ جو انگریز نے ختم کی اور بہاولپور رجمنٹ جس کو ختم کر کے بلوچ رجمنٹ میں ضم کر دیا گیا لہزا ہمارا اپنی پاک فوج سے مطالبہ ہے کہ وہ ہماری رجمنٹ بنائے اور خان پور کیڈٹ کالج جو مکمل ہو چکا ہے اس کو فوری فحال کیا جائے ملتان ڈیرہ غازی خان کیڈٹ کالج منظور شدہ ہیں ان کو بھی فوری بنایا جائے تاکہ ہمارے وسیب کے جوان بھی فوج میں اعلی عہدوں تک جائیں۔ظہور دھریجہ نے پاک فوج کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ظہور دھریجہ نےکہا کہ تخت لاہور کسی صورت ہمارے وسائل پر قبضہ نہیں چھوڑے گا نہ ہمارا صوبہ بنائے گا انہوں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ہمارا سرائیکی صوبہ بنایا جائے تاکہ ہمارے وسائل ہمارے وسیب پر ہی خرچ ہوں ۔چیئرمین ایس ڈی پی رانا فراز احمد نون نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے وسیب کے ان نوجوانوں پر فخر کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پاک وطن کی حفاظت کرتے ہوئے پاک فوج میں جام شہادت نوش کیا انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کا ہر نوجوان اپنے وطن کے دفاع کے لیے اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے ہمارے وسیب کے نوجوانوں کو روز گار دیا جائے اور جب تک ہمارا صوبہ نہیں بنتا تب تک ملتان اور بہاولپور سیکریٹریٹ کو کسی صورت ختم نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ تخت لاہور کی اس بدمعاشی کے خلاف ادارے ہمارا ساتھ دیں اور تخت لاہور کے ظلم سے ہمیں نجات دلائیں ۔کانفرس میں معروف سنگر ثوبیہ ملک اور اشرف پٹھانے خان نے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملی نغموں سے کانفرنس کو چار چاند لگا دئیے۔ثوبیہ ملک کے ملی نغموں پر سارا ہال کھڑا ہو گیا اور شہداء پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔کانفرنس میں جب میجر جہانزیب شہید و دیگر کے ورثاء کو اسٹیج پر بلایا گیا تو پورے ہال نے کھڑے ہو کر استقبال کیا اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے ہال گونج اٹھا ۔کانفرنس کے آخر میں ملتان, خانیوال ،وہاڑی ،لودھراں ،بہاولپور،ججھنگ،بھکر ،میانوالی،رحیم یار خان ,لیہ،مظفر گڑھ ،ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈیرہ غازیخان کے شہداء پاک فوج کے ورثاء کو میڈلز اور تمغے دیے گے اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گی







































Visit Today : 184
Visit Yesterday : 581
This Month : 12416
This Year : 60252
Total Visit : 165240
Hits Today : 1161
Total Hits : 829958
Who's Online : 3




















