ملتان: پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف چین کی طرح پاکستانی ہر بچے اور بچیوں کو ہنر مند دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ دن رات کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کی چیئر پرسن مس گل مینا بلال نے ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کی طالبات کے پہلے کورس کے مکمل کرنے پر تقسیمِ اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا فوکس غریب اور سفید پوش لوگوں اور دیہات کے بچوں کو ہنر مند بنانا ہے آج پہلے کورس مکمل کرنے والی طالبات نے موبائل ریپیرنگ،الیکٹریشن اور دیگر کورسز کر کے اپنا کاروبار کر رہی ہیں اور ہماری حکومت چین کی طرح پاکستان میں بھی آئی ٹی کے میدان میں انقلاب لانا چاہتی ہے وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں پاکستان میں خوشحالی آئے گی اور پاکستانی عوام کو ترقی کے تمام مواقع فراہم کیے جائیں گے تقریب سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب (NAVTTC) مس آصفہ نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز ہر پاکستانی بچے اور بچی کے ہاتھوں کو سونے کے ہاتھ دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ صرف محنت لگن سے ممکن ہے والدین کو چاہیے کہ اپنی بچیوں کو ہنر مند بنائیں تاکہ وہ اپنے کنبے کی بہترین کفالت کر سکیں ابھی بھی 6 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہے NAVTTC پورے پاکستان میں مختلف کورسز کرا رہا ہے جو کہ بالکل مفت ہے اور وظیفے بھی دے رہا ہے حکومت اس پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ابو بکر، ڈائریکٹر الکوثر وکیشنل ٹریننگ سینٹر بہاولپور، چوہدری احمد نواز، عدنان مجید (سی ای او), بولیٹن سٹار سافٹ ویئر ہاؤس رحیم یار خان, فیضل احمد، ڈائریکٹر اتفاق گروپ آف کالجز ہارون آباد میاں فہیم اور طالبات نے بھی خطاب کیا اور چیئر پرسن اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ آج چھوٹے چھوٹے شہروں کے بچے اور بچیاں کورس مکمل کر کے اپنے کاروبار کر رہی ہیں تقریب میں کثیر تعداد میں طالبات نے شرکت کی آخر میں کورسز مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد تقسیم کی گئی۔