دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ،متعدد افراد زخمی و مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید
نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے متعدد افراد زخمی و مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید ہو گئے، شہادتوں کی تصدیق آئی جی خیبرپختونخوا نے بھی کردی۔ مولانا حامد الحق کے بیٹے ثانی حقانی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے وقت سینکڑوں افراد مسجد کے اندر اور باہر موجود تھے اور دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔مولانا حامد الحق دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم اور مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے تھے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ جامعہ کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں مولانا حامد الحق سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے تھے جنہیں نوشہرہ اور پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ، تاہم بعد میں مولانا حامد الحق اپنے زخموں کی تاب نہ لا سکے اور شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق مسجد کے ملحقہ احاطے میں ہی مولانا حامد الحق کو ٹارگٹ کیا گیا ہے ۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا، مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔سنٹرل پولیس آفس کے مطابق حملہ آور مسجد سے ملحقہ دروازے سے اندر داخل ہوا ہے ۔ آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ابھی تک کی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خود کش لگتا ہے، پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔







































Visit Today : 184
Visit Yesterday : 581
This Month : 12416
This Year : 60252
Total Visit : 165240
Hits Today : 1156
Total Hits : 829953
Who's Online : 3




















