معروف صنعتکار چوہدری ذوالفقار علی انجم کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات: خیبرپختونخوا میں صنعتی ترقی پر تبادلہ خیال
ملتان(صفدربخاری سے) معروف صنعتکار اور چیئرمین ایس ایم گروپ آف انڈسٹریز چوہدری ذوالفقار علی انجم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر آفیسر شیخ منصور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں کاروباری سرگرمیوں، صنعتی ترقی، اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری ذوالفقار علی انجم نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے سی پیک روٹ کے قیام، صنعتی ترقی، اور مستقبل کے امکانات پر اختیار کیے گئے موقف کی بھرپور تائید کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک کے منصوبے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کی جغرافیائی حیثیت کئی پہلوؤں سے مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے، جس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
انہوں نے خیبرپختونخوا میں صنعتی ترقی کے فروغ اور سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی اور حکومت کے تعاون کو سراہا۔ چوہدری ذوالفقار علی انجم نے یقین دہانی کرائی کہ وہ رمضان المبارک کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ انڈسٹری کے قیام کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی سے خطے میں اقتصادی استحکام آئے گا اور عوام کو مزید کاروباری اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ یہ ملاقات خیبرپختونخوا میں صنعتی اور تجارتی ترقی کے امکانات کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، جس سے خطے میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ ملے گا۔








































Visit Today : 183
Visit Yesterday : 581
This Month : 12415
This Year : 60251
Total Visit : 165239
Hits Today : 1126
Total Hits : 829923
Who's Online : 7




















