ملتان:  سابق سینیٹر و ایم این اے شہیدِ ڈاکٹر عبدالحی بلوچ بانی بلوچستان نیشنل پارٹی زندگی بھر خلق خدا سے محبت اور بلوچستان سمیت پاکستان بھر کی مظلوم قوموں کے حقوق کے لیے ہمیشہ جہدوجہد کرتے رہے ہیں۔انھوں نے سرائیکی وسیب کی مظلوم عوام کے بنیادی حقوق کی حمایت اور سرائیکستان صوبہ کے قیام کا مطالبہ کیا اور سرائیکی وسیب میں حادثہ میں اپنی جان قربان کر دی ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ کی پاکستان بھر کی مظلوم اقوام کی عظیم الشان جہدوجہد اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پاکستان تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے بلوچستان بدترین عدم استحکام کا شکار ہے ریاست کو چاہئے بلوچستان کے مسئلے کو سیاسی مسئلہ تصور کرتے ہوئے بات چیت سے مسائل کو حل کریں ۔ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے نظریاتی فکری اور شعوری سیاست کوفتح قرار دیتے دیا سیاسی کارکن رہتی دنیا تک زندہ رہتے ہیں وہ کبھی نہیں مرتے بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں لاپتہ افراد کے مسئلہ کو سنگین مسئلہ پر ریاست کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے سنجیدہ بات چیت کا ماحول پیدا کرتے ہوئے تمام لاپتہ افراد کو منظرعام پر لایا جائے ان خیالات کا اظہار لیفٹ الائیس وسیب سرائیکستان کے زیر اہتمام شہید ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ کی تیسری برسی سے خواجہ غلام فرید کوریجہ مرکزی چیرمین سرائیکستان قومی اتحاد پاکستان ۔ ٹیلیفونک خطاب چنگیز حئ بلوچ ایڈووکیٹ فرزند ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ مرکزی رہنما نیشنل پارٹی پاکستان ۔ لیاقت چوہان ایڈووکیٹ مرکزی چئیرمن لیفٹ الائیس صوبائی صدر نشینل پارٹی وسیب سرائیکستان ۔محفوظ خان شجاعت چیئرمین کیمونسٹ مزدور کسان پارٹی ۔ سید مہدی حسن شاہ چیئرمین سرائیکستان جہموری پارٹی ۔ ملک ممتاز حسین جائی ایڈووکیٹ سربراہ سرائیکستان صوبہ محاذ پاکستان ۔ ایم اے بھٹہ صدر سرائیکی نشینل پارٹی ۔ غازی احمد حسن کھوکھر مرکزی چئیرمن نیشنل لیبر الانیس ۔نذیر احمد سابق ممبر کونسل ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ۔ سردار محمد کامران تھیم جنرل سیکرٹری سرائیکستان صوبہ محاذ پاکستان۔ عابد چاند ایڈووکیٹ مرکزی چئیرمن پاکستان مینارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی ۔ جاوید چنٹر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری پاکستان سرائیکی پارٹی ۔سجاد سپرا ایڈووکیٹ رہنماء پاکستان مسلم لیگ ۔ کامریڈ یا مین رہنماء عوامی ورکرز پارٹی وسیب سرائیکی ۔وفا پرست کارکن سید غلام علی بخاری جنرل سیکرٹری لیفٹ الائیس وسیب سرائیکستان۔ وفا پرست دانشور کامریڈ سید اظہر حیدر بخاری ایڈووکیٹ ۔ شاہد خان بلوچ ایڈووکیٹ ضلعی صدر سرائیکستان نوجوانان تحریک ۔سیاسی وسماجی رہنماء عبدالروف قریشی ۔ وفا پرست رہنماء ماجد عباسی ۔ملک خالد علی ایڈووکیٹ ۔ محمد شریف خان لاشاری رہنماء سرائیکستان قومی اتحاد ۔ اختر علی چوہان ۔محمد رمضان بلوچ ۔سردا ایوب بلوچ ۔ طارق تھیم ۔ فیاض علی ۔ محمد اعظم خان ۔ ندیم مسیح ۔ محمد قیصر خان ۔ مہر حق نواز نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں شہید ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ کے درجات بلندی اور پاکستان میں امن و اماں کی بحالی کے لئے دعا کی گئی ۔