علی پور ( بیوروچیف ) سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال آفس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروگرام ہمت کارڈ فیز 2 کا افتتاح، افتتاح مہمان خصوصی سینیئر صحافی و ایڈووکیٹ حسن رضا کھوکھر نے کیا ، اب تک 502 معذور خواتین اور مردوں کو ہمت کارڈ تقسیم کر دیے گئے اور 10500 کی پہلی قسط معذور خواتین اور مردوں کو آفس میں نکال کر دی جا رہی ہے ، تفصیلات کے مطابق سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال آفس علی پور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا معزور افراد کے لئیے ہمت کارڈ پروگرام کے دوسرے فیز کا افتتاح کر دیا گیا ، افتتاح مہمان خصوصی سینیئر صحافی و ایڈووکیٹ حسن رضا کھوکھر نے کیا ، اس موقع پر انسپکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال علی احمد خان کا کہنا تھا کہ 502 خواتین اور مردوں میں ہمت کارڈ تقسیم کر دیے گئے ہیں اور 10500 کی پہلی قسط معذور خواتین اور مردوں کو آفس میں بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے نکال کر دی جا رہی ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد نواز چیھنہ، انسپکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال علی احمد خان، انسپکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملک محمد فہیم اختر ، انسپکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال علی پور محمد عمران حسین بھی ہمراہ تھے اس موقع پر مہمان خصوصی سینیئر صحافی و ایڈووکیٹ حسن رضا کھوکھر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پروگرام ہمت کارڈ بہترین پروگرام ہے اس سے معذور خواتین اور مرد حضرات کی حوصلہ افزائی ہوگی ، ہمت کارڈ ڈس ایبلڈ پرسنز کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے دوسری طرف انسپکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال علی احمد خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حکومت پنجاب کی طرف سے تمام ڈس ایبلڈ پرسنز کو ہر تین ماہ بعد 10500 دئیے جائیں گے علی پور کے معذور افراد باآسانی اور بغیر کٹوتی کے شان کمیونیکیشن یا بیت المال کے آفس سے پیسے نکلوا سکیں گے