ملتان گیریژن میں پاک فوج کے زیرِ انتظام شاندار اسپرنگ فیسٹیول کا انعقاد،، بڑی تعداد میں لوگوں کی بھرپور شرکت
ملتان (صفدربخاری سے) ملتان کور کے زیرِ اہتمام ملتان گیریژن میں شاندار اسپرنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس فیسٹیول کا مقصد قومی و ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنا اور لوگوں کو ایک خوشگوار اور صحت مند تفریحی موقع فراہم کرنا تھا۔اسپرنگ فیسٹیول میں مختلف اقسام کے اسٹالز لگائے گئے، جن میں آرٹ، زراعت، روایتی دستکاری، طبی سہولیات اور صحت و تندرستی، پولیس اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی، گندھارا آرٹ اور دیگر ثقافتی ورثہ، پالتو جانوروں کی دیکھ بھال اور ویٹرنری رہنمائی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ملبوسات، روایتی اور فاسٹ فوڈ، بیک اینڈ سیل، پھولوں اور باغبانی کے خصوصی اسٹالز شامل تھے۔ اس کے علاوہ شاندار آتشبازی، لائیو گلوکاری، لوک موسیقی اور ثقافتی رقص بھی پیش کیے گئے، جنہوں نے فیسٹیول کی رونق کو چار چاند لگا دیے۔ بچوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے، جن میں میجک شو، پتلی تماشا، مختلف جھولے، گھڑ سواری اور دیگر دلچسپ سرگرمیاں شامل تھیں۔ بچوں نے ان تفریحات سے بھرپور لطف اٹھایا، جبکہ فیملیز نے بھی پُرسکون اور خوشگوار ماحول میں تفریح کے ساتھ ساتھ مزیدار کھانوں اور ثقافتی سرگرمیوں سے محظوظ ہوتے ہوئے یادگار لمحات گزارے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے اس ایونٹ میں شرکت کی اور پاک فوج کی اس شاندار کاوش کو بے حد سراہا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ایسے مثبت اور تفریحی پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں، جو نہ صرف ذہنی سکون فراہم کرتے ہیں بلکہ سماجی ہم آہنگی اور خوشگوار معاشرتی روایات کو بھی فروغ دیتے ہیں –








































Visit Today : 183
Visit Yesterday : 581
This Month : 12415
This Year : 60251
Total Visit : 165239
Hits Today : 1128
Total Hits : 829925
Who's Online : 7




















