ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر اظہر خان مغل کی جیت سے مسلم لیگ (ن) مضبوط ہوئی ہے: ملک رمضان اعوان و حدیقہ جبین ایڈووکیٹ
ملتان (صفدربخاری سے) میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان، چیئرپرسن حدیقہ جبین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اظہر خان مغل کی جیت سے مسلم لیگ (ن) مضبوط ہوگئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ان کو مبارک باد پیش کرنے کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہا کہ اظہر مغل پارٹی کے ساتھ ساتھ دیگر وکلاء نے بھی ووٹ دئیے اس موقع پر اظہر مغل نے کہا کہ تمام وکلاء برادری کو ساتھ لے کر چلوں گ۔ میرے دروازے تمام وکلاء کے لیے کھلیں ہیں۔ تاریخی کام کروں گا جس سے اس سے پہلے مثال نہیں ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ میں تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں وکلا کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کروں گا اور جونیئر وکلا کو سکھنے کے مواقع فراہم کریں گے۔ اس موقع پر صفدر سرسانہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بھی موجود تھے۔ ملک رمضان اعوان نے نو منتخب صدر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔








































Visit Today : 183
Visit Yesterday : 581
This Month : 12415
This Year : 60251
Total Visit : 165239
Hits Today : 1118
Total Hits : 829915
Who's Online : 6




















