ملتان میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں دو سے تین سوئی گیس سب آفس کمپلیٹ سیل بنائے جائیں: کرامت علی شیخ
ملتان(صفدربخاری سے) ایم کیو ایم پاکستان کے سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے شہریوں کی بڑھتی ہوئی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کے لیے سوئی گیس حکام بالا سے سوئی گیس روڈ پر قائم دفتر کی وجہ سے ملتان شہر میں سوئی گیس کمپلینٹ سیل سب آ فس کا مطالبہ کر دیا ہے تاکہ پیراں غائب روڈ کے دور دراز مقام پر قائم دفتر میں جانے والے صارفین کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے جنہیں رکشوں ،ویگنوں اور موٹر سائیکلوں پر جانے کی وجہ سے معاشی مشکلات اٹھانا پڑ رہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ملتان کے مختلف علاقوں میں دو سے تین کمپلیٹ سیل سب افس بنائے جائیں جنہیں یہ اختیار بھی دیا جائے کہ وہ سوئی گیس بلوں کی اقساط کرسکیں اور دیگر مسائل بھی باآسانی حل ہوں کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی سے دوچار بالخصوص مڈل کلاس محنت کش مزدور پیشہ طبقہ کو معاشی طور پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سوئی گیس انتظامیہ سنجیدگی سے غور کرے۔








































Visit Today : 183
Visit Yesterday : 581
This Month : 12415
This Year : 60251
Total Visit : 165239
Hits Today : 1134
Total Hits : 829931
Who's Online : 7




















