ملتان: آستانہ عالیہ گیلانیہ مخدوم پیر سید الطاف حسین شاہ گیلانی کے سجادہ نشین مخدوم سید فیض الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ صوفیاء کرام کے آ ستانے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہیں جہاں سے دنیا بھر میں اتحاد،امن،سلامتی کا پیغام جاتا ہے اولیاء کرام اور صوفیاء کرام کا فیض تاقیامت جاری وساری رہے گا برصغیر پاک و ہند میں اشاعت اسلام میں اولیاء کرام نے بھرپور جدوجہد کی ہے۔اولیاء کرام کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا زینہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے والدمخدوم سید الطاف حسین گیلانی کے 25ویں سالانہ دو روزہ عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مخدوم پیر سید ولایت مصطفی گیلانی۔ صاحبزادہ سید ایاز الحسن گیلانی ۔ علامہ ڈاکٹر محمد ارشد نقیبی ۔علامہ احمد رضا اعظمی۔علامہ محمد فاروق خان سعیدی۔ علامہ محمد عثمان پسروری۔سابق ایم پی اے جاوید اختر انصاری۔ سید محمد ثقلین بخاری ،مفتی محمد کاشف فریدی ۔قاری امان اللہ مہروی،قاری محمد رمضان چشتی ،علامہ قاضی بشیر احمد گولڑوی ،علامہ ڈاکٹر محمد ارشد بلوچ ،قاری اللہ داد سعیدی ، مظہر جاوید سیال، سید احمد صبیح گیلانی۔ملک مختیار حسین بھٹی۔شیخ عمران ارشد۔ملک نذر محمد بھٹی سمیت دیگر سیاسی ، سماجی۔سیاسی، مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت اور خطاب کیا