ملتان: این اے 148کی امیدوار و رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ 77سالوں میں ملک نے بہت زیادہ اتارچڑھاؤ دیکھے ہیں ، لیکن جو بھی ہو ،جمہوریت ہی سب سے اول ہے اور ملک کا مستقبل ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں آج جو بدامنی ،مہنگائی اور آئی ایم ایف کا شکنجہ ہے ،یہ صر ف حکومتوں کی نااہلی کا نتیجہ ہے ، اگردیکھا جائے ،تو ملک میں جمہوریت کا ڈھنڈورا تو پیٹا جاتا ہے ، لیکن اصل جمہوریت کے ساتھ الیکشن میں دھاندلی کرکے شدید ناانصافی کی جاتی ہے اور آج ملک میں جو بدامنی ،مہنگائی ، دہشت گردی اور آئی ایم ایف کا شکنجہ اور قرضوں کا انبار ہے ،اس کی وجہ اصل مینڈیٹ رکھنے والوں کا پارلیمنٹ سے باہر ہونا ہے ، جب عوام کے اصل نمائندے ایوانوں میں موجود ہی نہیں ہوں گے ،تو وہ کس طرح سے ملک کی سمت کو درست کرسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہئے کہ آئندہ الیکشن میں ایسے لوگوں کو منتخب کریں ،جن کا کردار اور اعمال دونوں ان کے سامنے ہوں ،یہ باتیں انہوں نےسماجی رہنما سید برہان شاہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں خطاب کرتے ہوئے کہیں ، جس میں سماجی ، سیاسی اور سرکاری شخصیات نے شرکت کی اور ڈاکٹر روبینہ اختر کی خدمات کو سراہا ۔