ملتان :  پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری سے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر مولانا حاجی عاشق علی خان قادری نے قادری ہاؤس میں ملاقات کی اس موقع دونوں رہنماؤں نے گفتگوں کرتے ہوۓ کہا امریکہ کی جانب سے ہزاروں ٹن وزنی بموں اور دھماکہ خیزمواد کی کھیپ اسرائیل کو پہنچانا ایک بار پھر فلسطینیوں کی نسل کشی کے لئے سازش ہے تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کے خلاف مسلم بلاک بنائیں ثروت اعجاز قادری نے کہا ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اہلسنت کو پہلے سیاسی طور پر میدان سے آؤٹ کیا گیا اور اب سنیوں کو مذہبی طور پر بھی تقسیم عقائد و نظریات اہلسنت سے دور کیا جارہا ہے پاکستان کی غالب اکثریت کو ہر لحاظ سے تقسیم در تقسیم کی طرف دکھیلا جارہا ہے جو باعث تشویش ہے اب وقت آن پہنچاں ہے کہ اہلسنت کی قیادت کو متحد ہوکر نفاذ نظام مصطفئ فکر رضا کے تحفظ اور استحکام پاکستان کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا اتحاد اہلسنت ناگزیر علماء و مشائخ اہلسنت آگے بڑھیں اور اہلسنت کو مزید تقسیم ہونے سے بچائیں حاجی عاشق علی قادری نے کہا پاکستان بنانے والے اہلسنت آج پاکستان کے موجودہ حالات میں کہیں نمایہ نظر نہیں آرہے اسلام مخالف اور اہلسنت کے خلاف سازشیں کرنی والی قوتیں اپنے مقاصد کی طرح بڑھ رہیں ہیں سنی قیادت کو متحد ہوکر ان کے آگے بند باندھ نا ہوگا جے یو پی اہل سنت کی نظریاتی جماعت ہے جو ہمیشہ دین اسلام کے اصولوں عقیدہ اہلسنت تحفظ اور نظریہ پاکستان کی پاسدار رہی ہے جب جمعیت اسمبلی میں تھی تو اسی جماعت نے ملک کو ایک متفقہ آئین دیا جو آج بھی ہماری قومی و اسلامی شناخت کی بنیاد ہے آج ہمیں الیکشن میں اپنے ہی لوگوں کا سامنا ہے ماضی کی غلطیوں سے اہلسنت نے بہت نقصان اٹھالیا اب وقت عصر کا تقاضہ ہے اہلسنت کی قیادت متحد ہوکر اپنے اکابرین کے مشن کو مضبوط و منزل کی طرف گامزن کریں امید ہے آج کی ملاقات اتحاد اہلسنت کے لئے امید کی کرن بنے گی جے یو پی قائد ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت میں اتحاد اہلسنت کے لئے ہر طرح کی قربانی کے لئے تیار ہے دونوں رہنماؤں نے اہلسنت کے اتحاد کے حوالے سے روابط آگے بڑھانے آئندہ سنی ووٹ تقسیم نہ ہو اس بات پر اتفاق کیا اور کہا ایک مخصوص طبقہ نظریات اہلسنت سے عوام کو دور کررہا ہے اعلئ حضرت کی فکر کے وارث علماء و مشائخ ان کا سدباب کریں سربراہ سنی تحریک نے عاشق علی قادری کے بھائی کے انتقال پر تعزیت بھی کی اس موقع پر پی ایس ٹی سوشل میڈیا کے انچارج صاحبزادہ طحہ ثروت۔ سیکٹر انچارچ شاہ فیصل پی ایس ٹی فاروق قادری۔ جے یو پی کے وزیر احمد نورانی و دیگر شریک تھے