‏‏ لاہور: ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز آمد پر اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ DG ISPR نے LUMS کے طلبہ اور اساتذہ سے براہ راست گفتگو کی۔ خصوصی نشست کے دوران DG ISPR نے طلبہ کے مختلف سوالات کے مدلل اور موثر جوابات دیے۔ DG ISPR نے LUMS طلبہ کے ساتھ پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر بھی مفصل گفتگو کی۔ DG ISPR کی نشست کے اختتام پر اساتذہ اور طلبہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد ہونا چاہئیے تاکہ غلط معلومات اور غلط فہمیوں کا تدارک کیا جا سکے۔ LUMS کے اساتذہ اور طلبہ نے اس خصوصی نشست کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اس سیشن کو نوجوان نسل اور پاک فوج کے مابین براہ راست رابطہ کے طور پر انتہائی خوش آئند قرار دیا۔