ملتان قلعہ قاسم باغ سٹیڈیم میں سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام عظیم الشان تحفظ ناموس صحابہ،حقوق اہل سنت،استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد،،مشائخ عظام علماء کرام کا خطاب
ملتان(صفدربخاری سے) سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام قلعہ قاسم باغ سٹیڈیم میں عظیم الشان تحفظ ناموس صحابہ،حقوق اہل سنت،استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی، ملک بھر سے قافلے شریک ہوئے اور مشائخ عظام علماء کرام نے خطاب کیا،ناموس صحابہ بل کے قانون بنوانے کے لیے عظیم الشان کانفرنس میں اسلام آباد کے رخ کرنے کا اعلان کیا، گیا،مرکزی امیر مولانا محمد احمد لدھیانوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناموس صحابہ بل کے منظور ہونے سے ملک فرقہ واریت کا خاتمہ ہو جائے گا بل منظور نہ ہوا تو اسلام آباد کی طرف رخ کریں گے ہماری جماعت کی عمر 40 سال ہونے والی ہیجس دن 40 سال ہماری جماعت کو ہو گئے تو اس دن قانون ناموس صحابہ قانون بنوانے کے لیے اسلام آباد جانے کی اواز دوں گا، مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہم صحابہ کے غلام ہیں،تحفظ ناموس رسالت، ناموس صحابہ،اور پاکستان کے لیے آخر دم تک جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں سے ٹکرا جائیں گے انہوں نے کہا جو ملک کو میلی انکھ سے دیکھے گا اس کو ہم دیکھ لیں گے۔صحابہ کے دشمنوں سے ٹکرائے تھے، پاکستان کے دشمنوں سے بھی ٹکرا جائیں گے، انہوں نے کہاکہ پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانے والوں کا مقابلہ کریں گے، اہل سنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا غازی اورنگزیب فاروقی نے ولولہ انگیز خطاب کیا تو پنڈال نعروں سے گونج اٹھا،مولانا اورنگ زیب فاروق نے کہاکہ حق نواز جھنگوی کامشن جاری رہے گا صحابہ کرام کی شان کے کا دفاع کرتے رہیں گے یہ دہشتگردی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،اس کی قیام کے لیے ہمارے شہداء نے قربانی دی ہیں،ہم اس کی حفاظت کرتے رہیں گے،انہوں نے کہا پاکستان ہمارا ملک ہے یہاں فرقہ واریث نہیں ہونے دوں گا، دہشت گردی نہیں ہونے دوں گا، پاکستان کی سالمیت کے لیے اس نے والے ہاتھ توڑ ڈالیں گے، جمیعت علماء اسلام) س(کے مرکزی نائب امیر مفتی حبیب الرحمن درخواستی نے کہا ہے کہ امیر عزیمت کے عظمت صحابہ کا تحفظ متفقہ مسئلہ ہے،سرکاری زعما ء ناموس صحابہ کے میدان کو متنازعہ نہ بنائیں، صحابہ کے بارے میں حق ادا نہیں کرو گے تو کوئی سنی تمہیں معاف نہیں کرے گا، انہوں نے کہا اہل سنت زندہ ہے مضبوط ہے انہوں نے ہر دور میں صحابہ کرام کے چراغ جلائے ہیں اور یہ چراغ جلتے رہیں گے، جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سنی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر ملک کی دفاع کو مضبوط بنائیں گے انہوں نے کہا دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستان کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہم محب وطن لوگ ہیں اور محب وطن لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ہم کسی بھی صورت میں ان کی حمایت نہیں کر سکتے اج کے اس اتنے بڑے تاریخ ساز اجتماع پر سنی علماء کونسل کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں مرکزی جمیعت اہل حدیث کہ مرکزی ناظم اعلی حافظ عبدالکریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ اہل بیت اطہارآ کی عظمت کا دفاع ہم سب کے ایمان کا حصہ ہے ناموس رسالت عقیدہ ختم نبوت، ناموس صحابہ و اہل بیت پر ہر چیز قربان ہے،انہوں نے کہا عظمت صحابہ و اہل بیت اطہار کے تحفظ کے لیے قانون کو حرکت میں آنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس صحابہ بل دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکا ہے اس پر عمل درآمد کرایا جائے اگر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ہم متحد ہو کر اسلام اباد کی طرف رخ کریں گے آزاد کشمیر حکومت کے وزیر مولانا عبداللہ شاہ مظہر نے کہا کہ کلمے کی بنیاد پر قائم مملکت الاسلامیہ پاکستان کی جغرافیائی ونظریاتی سرحدوں کا تحفظ کرتے ہوئے اسے ریاست مدینہ سے ملائیں گے، لا الہ الا اللہ کے پرچم تلے متحد ہو کر اللہ اور اس کے رسول،عظمت صحابہ کی ناموس کے تحفظ کے لئے منکرین اور گستاخوں کا مقابلہ کریں گے، انصارالامہ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہا کہ اختلافات ایک طرف رکھ کر ملک اور اسلام کے خاطر متحد ہو جائیں، کراچی کے ممتاز عالم دین مولانا رب نواز حنفی نے کہا دشمن صحابہ کے مقابلے میں حضرت مولانا حق نواز جھنگوی شہید کے لاکھوں پروانے موجود ہیں، سنی علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر مولانا عطا محمد نے کہا زندگی تحفظ ناموس صحابہ کے نام کرتے ہیں تحفظ ناموس صحابہ بل کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ کی طرف سے پارلیمنٹ کی طرف مارچ کریں گے، اور اس کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے،انہوں نے کہا نظریہ امیر عزیمت دراصل پاکستان کا دفاع ہے مولانا عبدالخالق رحمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1985 کو بننے والا تحفظ ناموس صحابہ کا کارواں 40ویں سال میں داخل ہو چکا ہے اور مولانا حق نوازجھنگوی شہید کی آواز پارلیمنٹ میں پہنچ چکی ہے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور تحفظ ناموس صحابہ بل جلد نافذ ہوگا،سیاسی جماعت مجلس احرار اسلام کے رہنما مرکزی امیر سید کفیل شاہ بخاری نے عظمت صحابہ کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا حق نواز جھنگوی شہید عظمت صحابہ کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ دیا اور اپنے پیغام میں کامیاب ہو گئے انہوں نے کہا کہ عظمت صحابہ کے لیے جہاں بھی پکارو گے ہم ساتھ ملیں گے، ناموس صحابہ کے لیے سب کچھ قربان ہیں، اللہ اور اس کے رسول اور صحابہ و اہل بیت اطہار کا دشمن ہمارا دشمن ہے عقیدہ ختم نبوت،تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت اطہار کا تحفظ کرتے رہیں گے،پیر آف چورہ شریف سید سعادت حسین شاہ خطاب کرتے ہوئے کہا ملتان قلعہ قاسم باغ سٹیڈیم کا عظیم الشان اجتماع غیرت کا سمندر ہے ہم اپنے نظریے کی حفاظت کریں گے، ناموس رسالت ناموس صحابہ و اہل بیت اطہار کی حفاظت کریں گے،ہم ناموس رسالت، ناموس صحابہ اہل بیت اطہار پر آنچ نہیں آنے دیں گے،پاکستان راہ حق پارٹی کے چیئرمین حکیم ابراہیم قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت حق نواز جھنگوی شہید زندہ ہیں قیامت تک زندہ رہیں گے،ہم نظام خلافت راشدہ اور ناموس صحابہ کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اس موقع پر سنی علماء کونسل پنجاب کے صدر راؤ جاوید اقبال نے کانفرنس کے ہزاروں شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس تحفظ ناموس صحابہ بل کو پاریلمنٹ سے منظور کرانے میں سنگ میل ثابت ہوگی انہوں نے اخر میں ضلعی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے اور شرکاء کانفرنس کے تحفظ کو یقینی بنایا۔






































Visit Today : 194
Visit Yesterday : 581
This Month : 12426
This Year : 60262
Total Visit : 165250
Hits Today : 1310
Total Hits : 830107
Who's Online : 1




















