ملتان (صفدرعلی بخاری ) وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ/انچارج ڈاکٹر محمد زاہد ملک نے وھاڑی کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر کے کمپلیکس میں وفاقی اداروں کی بدانتظامی کے خلاف عوام الناس کی شکایات کی سماعت اور کھلی کچہری کا اہتمام کیا۔ انہوں نے عوام الناس سے تحریری شکایات موصول کی اور 23 سے زائد کیسز موقع پر ہی نمٹا دیئے، جس پر شکایت کنندہ کو05 لاکھ سے زائد کی رقوم مختلف بلوں میں مد میں واپس کرنے کے احکامات جاری کیے اور موقع پر موجود میپکوافسران کو 08 سے زائد بجلی کنکشن کی بحالی کے احکامات صادر کیے۔ اس موقع پر متعلقہ آفیسرز نے انہیں آگاہ کیا کہ وفاقی محتسب کی ھدایت پر 05 لاکھ سے زائد کا ریلیف مہیا کر دیا گیا ہے اور عارف والہ میں ایک گاؤں کی بجلی بحال کر دی گئی ہے ۔جس پر معززین علاقہ نے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کے اس فوری اقدام کو سراہا ہے۔