وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پلانٹ فار پاکستان ویژن کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی نجابت ملتان میں پودے لگائے گئے
ملتان(صفدربخاری سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پلانٹ فار پاکستان ویژن کے تحت وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات، سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو اور سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی نجابت میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں مہمان خصوصی سینیئر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد، معروف ماہر تعلیم ودانشور ظفر خان بابر اور گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی نجابت کے ہیڈ ماسٹر رانا محمد اکرم نے پودے لگائےپاکستان کی ترقی خوشحالی اور ہریالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی مہمانان خصوصی میاں نعیم ارشد اور ظفر خان بابر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے پودوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے طلبہ واساتذہ کرام اپنے نام سے پودے لگائیں انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے وسیع پیمانے پر شجرکاری کی ضرورت ہے رانا محمد اکرم نے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی نجابت کی خوبصورت بلڈنگ اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ اور پرکشش سازگار تعلیمی ماحول سے شرح خواندگی میں اضافہ ہو رہا ہے میاں نعیم ارشد نے کہا معیار تعلیم میں بہتری کے لیے ادارہ کے ہیڈ خراج تحسین کے مستحق ہیں عبدالغفار عبدالستار اشرف ممتاز ملک زاہد حسین قاری صدیق اور رانا عبدالرؤف بھی موجود تھے۔






































Visit Today : 200
Visit Yesterday : 581
This Month : 12432
This Year : 60268
Total Visit : 165256
Hits Today : 1411
Total Hits : 830208
Who's Online : 4




















