جنوبی پنجاب کے بڑے نشتر ہسپتال میں ڈائلسز کے موذی مرض میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے طبی سہولیات ناپید ہیں: کرامت علی شیخ
ملتان : ایم کیو ایم پاکستان سیکریٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال جنوبی پنجاب کا مرکز ہے لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ نشتر ہسپتال میں ڈائلسز کے موذی مرض میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے کے لیے طبی سہولیات ناپید ہیں اور نہ ہی ادویات کی فراہمی میسر ہے جس کی وجہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا مریض اج سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہیں وزیراعلی پنجاب،وزیر ہیلتھ اور سیکرٹری ہیلتھ کو اس سلسلے میں سنجیدگی سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے صرف یہی نہیں بلکہ ملتان سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی ٹیسٹوں کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ادویات مہیا کی جائیں کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے اج غریب شہری علاج بھی نہیں کرا سکتا وہ گھریلو اخراجات پورے کرے یا مہنگے داموں ادویات خرید کرے کیونکہ ڈاکٹرز جو نسخہ میڈیکل سٹوروں پر لکھ کر دیتے ہیں وہ انتہائی مہنگا ہوتا ہے اس لیے حکومت غریب قوم کو ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدگی سے کردار ادا کریں






































Visit Today : 200
Visit Yesterday : 581
This Month : 12432
This Year : 60268
Total Visit : 165256
Hits Today : 1413
Total Hits : 830210
Who's Online : 4




















