ملتان: کچہری میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل پر اعلیٰ سطحی اجلاس
ملتان: سی پی او صادق علی ڈوگر، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک عدنان احمد، سینئر وکیل ملک قسور عباس گرا ایڈوکیٹ اور چیف ٹریفک آفیسر موارحان خان کی زیر صدارت کچہری میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وکلا، ٹریفک پولیس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی اور کچہری کے اطراف بڑھتی ہوئی ٹریفک کے دباؤ اور پارکنگ کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سی پی او صادق علی ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ چیف ٹریفک آفیسر موارحان خان نے کہا کہ پارکنگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک عدنان احمد اور ملک قسور عباس گرا ایڈوکیٹ نے وکلا برادری کے مسائل اجاگر کیے اور کہا کہ کچہری میں مناسب پارکنگ کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں اور وکلا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اجلاس میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، جن میں کچہری کے قریب ایک مخصوص پارکنگ ایریا مختص کرنے اور ٹریفک قوانین کے نفاذ کو مزید سخت بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر تمام شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام اور وکلا کی سہولت کے لیے ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کے مستقل حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔






































Visit Today : 199
Visit Yesterday : 581
This Month : 12431
This Year : 60267
Total Visit : 165255
Hits Today : 1398
Total Hits : 830195
Who's Online : 5




















