52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے تحت سول سروسز اکیڈمی میں زیر تربیت آفیسران کی ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان سے ٹی ہاؤس میں ملاقات،،وفد کو ملتان شہر اور ایم ڈی اے بارے بریفننگ دی گئی
ملتان ( صفدربخاری سے) 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے تحت سول سروسز اکیڈمی میں زیر تربیت آفیسران کی ایم ڈی اے آمد۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے ٹی ہاؤس میں آفیسران سے ملاقات کی اور وفد کو ملتان شہر اور ایم ڈی اے بارے بریفننگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے کہا کہ ملتان ایک قدیمی شہر ہے اور اس کی سڑ کات اور انفراسٹرکچر تاریخی ہونے کی وجہ سے بہت پیچیدہ ہےشہر کی تعمیر و ترقی میں ایم ڈی اے کا اہم کردار رہا ہے۔ ملتان شہر میں
ایم ڈی اے کے کنٹرول روڈز پر ایم ڈی اے بہتری لانے اور ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کو بہتر کرنے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ملتان شہر میں میٹرو پروجیکٹ کو بنانا اور نادرن سدرن بائی پاس کی تعمیر ایم ڈی اے کے بڑے پروجیکٹس میں شامل ہیں۔شہر میں ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری کے لئے بین الاقوامی معیار کے جدید ٹریفک سگنل انسٹال کئے گئے ہیں۔ بوسن روڈ پر ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ اداروں سے مل کر تجاویز تیار کی جا رہی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نےنئے پروجیکٹس بارےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیداں والا چوک پر انڈر پاس بنانے، وہاڑی چوک پر فلائی اوور بنانے اور بوسن روڈ کے متبادل نادرن بائی پاس روڈ سے بی زیڈ یو یونیورسٹی تک نئی سڑک تعمیر کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ خانیوال روڈ پر ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے رشید آباد چوک سے کمہاراں والا چوک تک روڈ کی تعمیر کا کام جلد شروع کر کے اس مالی سال میں مکمل کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کئے جانے والے اقدامات بارے بھی آفیسران کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں خریدوفروخت کو روکنےکے لئے ریوینیو ڈیپارٹمنٹ سے کھیوٹ بلاک کرائی گئی،مالکان کے خلاف FIR کے ساتھ ساتھ کالونی کے سائٹ ایریا کی گرائی اور سیلنگ بھی کی گئی۔ عوام الناس کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں آگاہی کے لئے منظم مہم چلائی جا رہی ہے جس کے لئے 24 مرتبہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی لسٹیں اشتہارات میں شائع کرنے کے ساتھ ساتھ ایم ڈی اے کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے عوامی سہولیات سے متعلق بتایا کہ ایم ڈی اے میں ون ونڈو سسٹم کے زریعے سہولیات دی جا رہی ہیں ، آن لائن پورٹل کے زریعے 16 سے زائد سروسز گھر بیٹھے مہیاء کی جا رہی ہیں۔ان لائن چالان فارم اور جعل سازی کو روکنے کے لئےنقشہ جات پر اسپیشل QR کوڈ پرنٹ کیا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے زیر تربیت آفیسران کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ زیر تربیت آفیسران کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کو سوینئر پیش کیا گیا اور ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے بھی ملتانی ثقافتی شیلڈ پیش کی۔






































Visit Today : 199
Visit Yesterday : 581
This Month : 12431
This Year : 60267
Total Visit : 165255
Hits Today : 1377
Total Hits : 830175
Who's Online : 5




















