حکومت کی جانب سے قومی اداروں کی نجکاری کی بجائے کارکردگی میں اضافہ کیا جائے: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز کا ملتان میں احتجاجی مظاہرہ
ملتان: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی،مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی ہدایات پر ریجنل چیئرمین میپکو ملتان چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت میں میپکو ہیڈکوارٹر کے باہر خانیوال روڈ پر مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔تلاوت قرآن پاک سے قاضی آفتاب نے آغاز کیا۔نعت
شریف حفیظ اللہ سعیدی نے پیش کی۔چوہدری غلام رسول گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اداروں کی نجکاری کی بجائے کارکردگی میں اضافہ کیا جائے۔ڈیتھ کوٹہ ملازمین کو ہنگامی بنیادوں پر مستقل کیا جائے۔ریجنل سیکرٹری چودھری محمود امجد نے شرکا سے کہا ملازمین کو دوران ڈیوٹی غیر محفوظ حالات کار ختم کر کے ان کی جانوں،صحت کی مکمل حفاظت کی جائے۔ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ نے کہا ڈسٹری بیوشن کمپنیز ملازمین کی شدید قلت ہونے کے باعث آئے روز ہمارے لائن مین فرائض کی سر انجام دہی کے دوران شہید ہو رھے ہیں۔حکومت وقت ملازمین کی جان کی حفاظت اور سٹاف کی کمی کی دور کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔ریجنل ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ،ریجنل وائس چیئرمین چوھدری محمد خالد نے کہا وطن عزیز میں عام بے روزگاری،غربت اور معاشرہ میں امیر و غریب کے مابین بے پناہ فرق کو ختم کیا جائے۔زونل چیئرمین جی ایس سی رانا محمد انور،زونل چیئرمین رانا مظہر لطیف نے کہا ہم ملک کی سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک عزیز میں بے روزگاری دور کرنے کے لیے صنعت اور فنی تعلیم کو فروغ دیا جائے۔زونل چیئرمین کنسٹرکشن رانا زاہد جاوید،زونل چیئرمین جی ایس او طارق صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا میں سب سے زیادہ خطرناک کام سرانجام دینے والے ملازمین کا حکومت اور اتھارٹی مکمل تحفظ کرے۔احتجاج کے دوران سیکرٹری اطلات و نشریات سید عاطف زیدی نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی اقتصادی و سماجی مشکلات کے حل کے لیے ترقی پسندانہ اصلاحات کے نفاذ کے لئے جدوجہد کو کامیاب کریں۔احتجاج میں الیاس جٹ،مجاہد اعوان،ملک عثمان لیاقت،رانا خضر حیات،را عامر جمیل،رانا اسلم،الطاف مہار،ندیم رف،سرمد جمیل،راشد یامین،ملک تنویر،اکرام آرائیں،شباب خان،عمران کاظمی،عشرت علوی،عثمان مجید،وقاص حسن،طاھر شاہ،انوار گجر،سلمان وھاب،عنصر عباس،اورنگزیب گرا،حیدر موہانہ،مظہر عباس،را قمر،عمران بشیر،رانا امجد,آصف سجاد،رانا طیب،عارف زکی،چوہدری زاہد،ارشاد سنگھیژا،اکرم غوری،رانا زاہد،شیخ شہباز علی،نعیم شاہ،اظھر بھٹی،رانا نعیم،منتظر گیلانی،ریاض بھٹی،فیاض راں،شوکت بلوچ،ارشد کھیڑا،امتیاز رفیع،سلیم شاہ,سعید سیال،راشد اعجاز،اسرار انصاری،احسن نانڈلہ،رانا خلیل،ظفر مولا،مختیار انصاری،رانا حسنین،خالد سہو،امجد ڈوگر،محمد اقبال،اسلم جٹ،رانا بدر،شہباز رندھاوا،خرم خان،محمد عاصم، ریاض احمد،رانا مدثر،افنان احمد،شکیل رحمانی،راجہ یاسر،سھیل اسلم،رانا عمران،چوھدری عامر،ابوبکر،،عبداللہ باسط،محمد جاوید،محمد سہیل،مقصود انصاری،محمد رمضان،اویس بخاری،اسد راں،وقار الیاس،وسف مسیح،احد حسن،محمد قمر کے علاوہ دیگر عہدے داران و ملازمین کثیر تعداد میں موجود تھے.اس دوران خانیوال روڈ پر ٹریفک شدید بلاک رہی.






































Visit Today : 199
Visit Yesterday : 581
This Month : 12431
This Year : 60267
Total Visit : 165255
Hits Today : 1400
Total Hits : 830197
Who's Online : 5




















