سرکاری سکولوں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ، شرح خواندگی میں اضافہ اور معیار تعلیم بہتر ہوگا: ڈپٹی کمشنر ملتان سید محمد علی بخاری
ملتان (صفدربخاری سے) سرکاری سکولوں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ، نئے تعلیمی ماڈل کے نفاذ سے شرح خواندگی میں اضافہ اور معیار تعلیم بہتر ہوگا اور بچوں میں اعتماد بڑھے گا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ملتان سید محمد علی بخاری نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نیو ملتان کے وزٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ ، ڈی ای او سیکنڈری منور کمال، ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ڈاکٹر عالیہ نگہت، پرنسپل طلعت نازلی ، ظفر خان بابر اور میاں نعیم ارشد ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر سید محمد علی بخاری نے سائنس لیب اور کلاس روم میں طالبات سے سوالات بھی کیے۔ ایک سوال کے جواب میں کلاس ششم کی بیشتر طالبات نے ڈاکٹر، انجینیئر اور ٹیچر بننے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ ایک طالبہ نے کہا کہ وہ کرافٹر بننا چاہتی ہیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے طالبہ کے یونیق ائیڈیا کو سراہا، انہوں نے بچیوں کی ذہانت اور خود اعتمادی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت اور کیریئر کونسلنگ پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سرکاری سکولوں کی سخت مانیٹرنگ معیاری اور با مقصد تعلیم کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نئی تعلیمی اصلاحات کے مثبت نتائج برامد ہوں گے۔ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا کہ سکولوں کی چیکنگ کے لیے لالحہ عمل تیار کر لیا ہے۔ ضلع ملتان کے ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز روزانہ کی بنیاد پر کم از کم تین سکولوں کا وزٹ کریں گے، جبکہ تمام مراکز کے اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسرز روزانہ دو سکول چیک کریں۔ ان کے وزٹ کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا۔ ای مانیٹرنگ سیل بھی ان لائن وزٹ کے ذریعے تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔






































Visit Today : 199
Visit Yesterday : 581
This Month : 12431
This Year : 60267
Total Visit : 165255
Hits Today : 1382
Total Hits : 830179
Who's Online : 5




















